ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو فلم:پولیس نے تین معاملے درج کیے

جے این یو فلم:پولیس نے تین معاملے درج کیے

Tue, 01 May 2018 10:36:17    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں جمعہ کی رات کو ’لو جہاد‘کے متنازعہ مسئلے پر ایک فلم دکھائے جانے کو لے کر مبینہ طورپر ہوئے تشدد کے سلسلے میں تین مقدمات درج کئے ہیں۔پولیس کو اس معاملے میں 13 شکایات ملی تھیں۔اس نے ان شکایات کا تجزیہ کرنے کے بعد معاملے درج کئے ہیں۔پولیس نے آج بتایا کہ یونیورسٹی کے طالب علم یونین کے سابق صدرموہت کمار پانڈے نے کچھ طلباء کے خلاف زیادتی کی شکایت کی تھی جس کی بنیاد ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ادھر، یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز یوگیش کمار کی شکایت پر موہت کمار پانڈے کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پانڈے نے مبینہ طور پر یوگیش کمار کے پاؤں پر کار چڑھا دی تھی جس سے اس کے پاؤں زخم ہو گیا۔تیسرا معاملہ ایک سکول کی شکایت پر درج کیا گیا۔


Share: